ہند۔ کینیڈا تجارتی تعلقات کشیدہ،ٹریڈ مشن کو دہلی جانے سے روک دیا گیا

   

اوٹاوا (کینیڈا):کینیڈا اور ہندوستان کے تجارتی تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ کینیڈا نے اپنے ٹریڈ مشن کو آئندہ ماہ ہندوستان جانے سے روک دیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ کینیڈا کے ٹریڈ مشن نے آٹو موبائلز، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبوں میں مختلف معاہدے کرنے تھے۔کینیڈا کی وفاقی وزیرِ تجارت میری این جی نے ٹریڈمشن روکے جانے کی تصدیق کی مگر میڈیا کے استفسار پر وجہ نہیں بتائی۔نریندر مودی سے خالصتان تحریک پر غیر ملکی مداخلت جیسے مسائل پر بات ہوئی تھی۔خیال رہے کہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی مذاکرات گذشتہ ماہ ہی بند ہو گئے تھے۔کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو ہندوستان میں جی20 اجلاس میں شرکت کے لیے گئے تھے تاہم وہ اپنے دورہ ہند سے خوش نہیں ہیں۔ وزیرِاعظم نریندر مودی نے جسٹن ٹروڈو سے کینیڈا میں مقیم آزاد خالصتان کی حامی سکھ کمیونٹی کی سرگرمیوں کی شکایات کی تھی جس پر جسٹن ٹروڈو نے اپنا مؤقف بیان کیا کہ وہ کسی پْرتشدد تحریک کے حامی نہیں ہیں مگر آزادی اظہار پر پابندی عائد نہیں کر سکتے۔ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹن ٹروڈو کی ہندوستان سے واپسی پر کینیڈا کے ٹریڈ مشن کی نئی دہلی روانگی روک دی گئی۔کینیڈا میں خالصتان کی تحریک اور اس کے حق میں ووٹنگ ہوچکی ہے ۔