ممبئی : ہندوستان اور ملیشیا کے درمیان تجارت اب دیگرکرنسیوں ساتھ ساتھ ہندوستانی روپے میں بھی ہوسکے گی۔ یہ جولائی، 2022 میں ہندوستانی ریزرو بینک (ہندوستان کا مرکزی بینک) کی جانب سے ہندوستانی روپے میں بین اقوامی تجارت کی اجازت دینے کے فیصلہ کے عین مطابق ہے ۔ اس طریقہ کار کا مقصد ہندوستانی روپے میں عالمی تجارت کی ترقی کو بہتر بنانا اور عالمی تجارتی برادری کی حمایت کرنا ہے ۔ یونین بینک آف انڈیا ہندوستان کا پہلابینک ہے ، جس نے ملیشیا میں اپنے متعلقہ بینک یعنی انڈیا انٹرنیشنل بینک آف ملیشیاکے ذریعے ایک خاص روپیہ ووسٹرو بینک اکاؤنٹ کھول کر اس سسٹم کو شروع کیا ہے ۔ یہ میکانزم ہندوستانی اور ملیشیاکے تاجروں کو ہندوستانی روپے میں کاروبار کا موقع فراہم کرتا ہے جبکہ کاروبار میں بھی لچک اور سہولت کے لیے بہتر قیمت حاصل کرنے میں معاون ہوگا۔ اس میکانزم سے دونوں فریق تجارت سے مستفید ہونے کی امید ہے کیوں کہ وہ براہ راست ہندوستانی روپے میں تجارت کر سکتے ہیں اور اس وجہ سے کرنسی چینج کے پھیلاؤ پر بچت کرسکتے ہیں۔ ہند-ملیشیا دو طرفہ تجارت، جو 2021-22 میں 19.4 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے ، ہندوستانی روپے ادائیگی سے دو طرفہ تجارت کو فائدہ پہنچے گا۔