ہند اور ترکی کو اسلحہ کی فروخت میں بیوروکریسی کم ہو

   

واشنگٹن : امریکی وزیر نے بجٹ اجلاس میں امریکی خارجہ پالیسیوں پر اپنے جائزے پیش کرتے وقت امریکہ کی غیر ممالک کو اسلحہ کی فروخت کے معاملے پر بھی بعض بیانات دییامریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے ترکی اور ہندوستان کی طرح کے ممالک کو امریکی فوجی فروخت کے عمل کو زیادہ سرعت اور پائدار طریقے سے سر انجام دیے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انتونی بلنکن نے ایوان ِ نمائندگان کی خارجہ تعلقات کمیٹی میں بجٹ اجلاس میں امریکی خارجہ پالیسیوں پر اپنے جائزے پیش کرتے وقت امریکہ کی غیر ممالک کو اسلحہ کی فروخت کے معاملے پر بھی بعض بیانات دیے۔بلنکن نے جنوبی کیرولینا کے ممبر ایوان جو ولسن کے سوال کے میرے خیال میں غیر ممالک کو عسکری سازو سامان کی فروخت غیر ضروری بیورو کریسی سے متاثر ہوتی ہے۔ مثال کے طور پرہم ترکی اور ہندوستان جیسے اتحادیوں سے تعاون کرتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے اس بیوروکریسی سے کس طریقے سے نجات پا سکتے ہیں ؟ سوال کا جواب دیا۔بلنکن نے کہا کہ میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں، ہمیں غیر ملکی فروخت میں زیادہ احسن طریقے سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔