ہند سری لنکا سرحد کے پاس سمندر سے 33 کیلو سونا ضبط

   

نئی دہلی: کوسٹ گارڈ، ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس اور کسٹمز نے مشترکہ کارروائی میں اسمگرس کی جانب سے سمندر میں پھینکا گیا 33 کلو سونا برآمد کرلیا ہے۔ یہ سوناجس کی قیمت 20.2 کروڑ روپے بتائی گئی ہے سری لنکا سے ہندوستان اسمگل کیا جا رہا تھا ۔ یہ ضبطی سری لنکا اور ہندوستان کے درمیان ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کے حوالے سے ڈی آر آئی کو ملے ایک مخصوص ان پٹ کے نتیجے میں کی گئی جس کے بعد 30 مئی کو انڈین کوسٹ گارڈ اور ڈی آر آئی نے مشترکہ آپریشن شروع کیا تھا۔