کولمبو ۔ ہند۔ سری لنکا کے درمیان پہلا ونڈے آج یہاں شروع ہوا۔ شروعات میں سری لنکا کے بلے بازوں نے رن کی رفتار اوسطاً پونے چھ رن فی اوور رکھی تھی لیکن بعد میں ہندوستان کی بہترین بولگ نے یکے بعد دیگرے سری لنکا کے 9 کھلاڑیوں کو پویلین لوٹا دیا۔ آخری آخری مرحلے تک سری لنکا نے 50 اوورس میں 9 وکٹوں کے نقصان سے 262 رنز بنائے۔ اویشکا فرنانڈو 32 رنز، منود بھانوکا نے 27 رنز، بھانو کاراجا پکسے نے 24 رنز، دھننجے ڈی سلوا نے 14 رنز، چرت اسلانکا نے 38 رنز، ونڈو سہانگا نے 8 رنز اسکور کئے اور آؤٹ ہوئے جبکہ تازہ اطلاعات کے مطابق واسم سنا کا 36 رنز اور چمیکارتنے 28 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ ہندوستان کے دیپک چہر، کلدیپ یادو اور یجویند رچہل نے فی کس دو کھلاڑیوں کو اور کرنال پانڈے نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔