ہند وستان و پاکستان کی صورتحال پر قریب سے نظر : مارکو روبیو

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن: امریکہ نے کہا ہے کہ وہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان پیدا ہونے والی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور امید کرتا ہے کہ یہ صورتحال جلد ختم ہوجائے گی۔امریکی وزیر خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر مارکو روبیو نے سوشل میڈیا پر کہا کہ امریکہ پرامن حل کے لیے ہندوستانی اور پاکستانی قیادت کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گا۔مسٹر روبیو نے کہا‘‘میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان پیش رفت کو قریب سے دیکھ رہا ہوں۔ میں آج پہلے امریکی صدر کے تبصروں سے اتفاق کرتا ہوں کہ امید ہے کہ یہ صورتحال جلد ختم ہو جائے گی۔وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ، مسٹر ٹرمپ نے ہندوستانی مسلح افواج کی طرف سے شروع کیے گئے آپریشن سندور پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ‘یہ شرم کی بات ہے ، ہم نے ابھی اس کے بارے میں سنا، بالکل اسی وقت جب ہم اوول کے دروازے پر چل رہے تھے ۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے ، انہوں نے کہاکہمیں نے ابھی اس کے بارے میں سنا ہے ، مجھے لگتا ہے کہ ہم جانتے تھے کہ کچھ ہونے والا ہے ۔امریکی صدر نے کہا ‘‘وہ (ہندوستان- پاکستان ) ایک طویل عرصے سے لڑ رہے ہیں، وہ کئی، کئی دہائیوں سے لڑ رہے ہیں۔اب میں صرف امید کرتا ہوں کہ یہ بہت جلد ختم ہو جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ صدر ٹرمپ پہلے عالمی رہنما تھے جنہوں نے 22 اپریل کو پہلگام حملے کے فوراً بعد وزیر اعظم نریندر مودی کو فون کیا اور ان سے بات کی اور دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی اور مدد کی پیشکش کی۔