ہند وچین جھڑپ پر وزیراعظم مودی خاموش کیوں؟ راہل گاندھی نے پھر سے اٹھاۓ سوال
کیرالا کے وایناڈ سے رکن پارلیمان اور کانگریسی لیڈر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ ”وزیراعظم خاموش کیوں ہیں؟ وہ کیا چھپا رہے ہیں؟ اب بہت ہو چکا ہے۔ ہم جاننا چاہتے ہیں کہ کیا ہوا ہے؟ ہمارے جوانوں کو مارنے کی چین کی ہمت کیسے ہوئی؟ چینی فوج پیش قدمی کیوں کر رہی ہے“۔
آپ کو بتادیں کہ راہل گاندھی اور کئی اپوزیشن لیڈران کی طرف سے وزیراعظم کی خاموشی کو لے مسلسل آواز اٹھا رہے ہیں۔
چینی فوج مسلسل ہمارے جوانوں کو نشانہ بنا رہی ہے کل رات کے وقت بھی ہمارے 20 نوجوان جھڑپ کے دوران مارے گئے ہیں مگر وزیراعظم اب بھی خاموش ہیں۔