واشنگٹن، 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ہندوستان اور پاکستان کے مابین وسیع پیمانے پر موجود کشیدگی کو ختم کرنے کے لئے ممکنہ اقدامات کے سلسلے میں بات چیت کی ہے ۔امریکی صدارتی دفتر وائیٹ ہاؤس نے مسٹر ٹرمپ اور مسٹر خان کے مابین ملاقات کے حوالے سے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے توانائی اور تجارتی معاہدوں پر باہمی تعاون کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔مسٹر ٹرمپ اور مسٹر خان کے درمیان ملاقات نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
