واشنگٹن 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان مقبوضہ کشمیر کو اپنے دورہ سے واپس امریکی سنیٹر نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگیوں میں کمی کرنے کے طریقے ڈھونڈنے پر زور دیا ہے۔ نیو انگلینڈ سنیٹر میگی حسن نے جمعرات کی شب ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ اِس خطہ کا دورہ کرچکی ہیں اور اب افغانستان و پاکستان کے سفر کے بعد ہندوستان جارہی ہیں۔ پاکستان میں اُنھوں نے وزیراعظم عمران خان اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کرتے ہوئے جوائنٹ کاؤنٹر ٹررازم ورک اور علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال کیا۔اُنھوں نے مزید بتایا کہ ہم پاکستان زیر کنٹرول کشمیر بھی گئے۔ کشمیر بھی بڑھتی کشیدگی کے درمیان یہ اہم ہے کہ ہم دونوں طرف صورتحال کو معمول پر لانے کی کوششیں کریں۔ ’’میں اب ہندوستان کا سفر کررہی ہوں جہاں میں عہدیداروں سے ملاقات کرتے ہوئے وہاں کی صورتحال اور بین الاقوامی تجارت پر تبادلہ خیال کروں گی۔
