ہند کو روس سے تجارت کے نتائج بھگتنے ہوں گے، امریکہ

   

واشنگٹن : امریکہ نے ہندوستان کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے روس کے ساتھ روپے اور روبیل میں تجارت کی یا تیل خریدا تو مغربی بلاک کے زیادہ تر ممالک اس پر سخت پابندیاں عائد کردیں گے۔ اخبار ’دی ہندو‘ کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی کے دورے پر آئے امریکی نائب مشیر قومی سلامتی برائے بین الاقوامی اقتصادیات دلیپ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان سمیت کوئی بھی ملک اگر روس کے مرکزی بینک کے ذریعہ مقامی کرنسی کا لین دین کرتا ہے یا ادائیگی کا ایسا طریقہ کار بناتا ہے جو روس کے خلاف امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی یا اس میں رکاوٹ ڈالتا ہے تو اس ملک کے لیے اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔