نئی دہلی: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے نو منتخب امریکی صدرجوزف بائیڈن اور ان کی نائب کملا ہیریس کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ آنے والے برسوں میں ہند امریکہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ۔جوزف آر بائیڈن کے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے صدر منتخب ہونے پر اور کملا ہیرس کو نائب صدر چنے جانے پر میری طرف سے مخلصانہ مبارکباد۔
