ہند ۔پاک مقابلے پر سوالیہ نشان

   

دبئی ۔20 اگست ( ایجنسیز) ایشیا کپ ٹورنمنٹ میں ہندوستان اور پاکستان کے مقابلے پر ہنوز سوالیہ نشان لگا ہوا ہے اور ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔کھلاڑیوں کی حمایت میں کئی سابق کھلاڑیوں نے بیان دیا ہے جس میں گواسکر بھی شامل ہیں ۔یاد رہے کہ ایشیا کپ میں ہندوستان اور پاکستان کا مقابلہ 14 ستمبر کو مقر ہے اور اگر ان دونوں ٹیموں نے پہلے مرحلے سے آگے سوپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا تو ممکنہ ایک اور مقابلہ 21 ستمبر کو ہوگا اور پھر فائنل میں پہنچنے کی صورت میں ایشیا کپ میں ہند ۔پاک تیسرا مقابلہ بھی ممکن ہے جو 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔