ہند ۔پاک کشیدگی کے سبب کرتارپورراہداری غیر معینہ مدت کیلئے بند

   

شکرگڑھ: ہندوستان نے کرتارپور راہداری غیر معینہ مدت کیلئے بند کردی، سکھ یاتریوں کو آج آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ہندوستان کشیدگی کے پیش نظر کرتارپور راہداری کو بند کر دیا گیا، شکرگڑھ انتظامیہ نے بتایا کہ سکھ یاتریوں کو آج آنے کی اجازت نہیں دی گئی اور کسان اتحادکی جانب سے آنے والے قافلے کوبھی روک دیا گیا۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ صبح تقریباً 500 زائرین نے یاترا کیلئے رجسٹریشن کرائی تھی۔، ان میں سے 100 کے قریب پہلے ہی پاکستان میں داخل ہونے کیلئے کوریڈور پر پہنچ چکے تھے لیکن انہیں بند ہونے کی اطلاع دی گئی اور پاکستان آنے سے روک دیا۔