ہند ۔ امارات پروازوں میں آئندہ ماہ 50 فیصد تک اضافہ کا اندیشہ

   


دبئی ‘ شارجہ اور ابو ظہبی کیلئے سفر مہنگا ہوگا ۔ ہوٹلوں کے کرایوں میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے
حیدرآباد 26 اگسٹ (سیاست نیوز) ہند ۔امارات پروازوں کی قیمتو ںمیں آئندہ ماہ کے دوران 50 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا جاسکتا ہے ۔ کہا جا رہاہے کہ اکٹوبر کے اختتام تک دبئی ‘ شارجہ ‘ ابوظہبی کے علاوہ امارات کی پروازوں کے ٹکٹ مہنگے رہیں گے ۔ ہندستان سے دبئی جانے والے مسافرین کی تعداد میں اضافہ کے سبب فضائی کرایوں میں اضافہ ریکارڈکیا جانے لگا ہے اور کہا جار ہاہے کہ دیوالی کی تعطیلات کے دوران ہندوستانی سیاحوں کی بڑی تعداد نے دبئی کی تفریح کا منصوبہ تیارکیا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف فضائی کرایوں میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہاہے بلکہ امارات کی ہوٹلوں کے کرایو ںمیں بھی اضافہ ریکارڈ کیا جانے لگا ہے۔ ذرائع کے مطابق خلیجی ممالک میں جاری تعطیلات کے بعد اب دوبارہ اسکولوں کی کشادگی کے سبب جو تارکین وطن ہندوستان میں تھے وہ بھی اسی مدت کے دوران واپس ہورہے ہیں اسی لئے فضائی مسافرین کی تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے اور ٹکٹ بک کروانے والو ںکی تعداد میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے کہا جار ہاہے کہ آئندہ دنوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے ۔سیاحتی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ بغیر کسی سفری تحدیدات کے فضائی سفر کے آغاز کے بعد یہ پہلا سیاحتی موسم ہے اس کے علاوہ اسکولوں کی کشادگی دونوں یکساں ہونے کے علاوہ ہندوستان میں دیوالی تعطیلات کے آغاز کے سبب مسافرین کی تعداد میں اضافہ دبئی کی سرگرمیوں میں بھی اضافہ کا سبب بن رہا ہے ۔ دیوالی کی تعطیلات کے دوران بغرض سیاحت دبئی کا سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کے سلسلہ میں سیاحتی کمپنیوں کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ ہوٹل بکنگ اور دیگر سیاحتی امور بالخصوص ویزا کیلئے داخل کی جانے والی درخواستوں اور آن لائن ویزا کے حصول کیلئے کی درخواستوں کو دیکھتے ہوئے کہا جا رہاہے کہ ماہ ستمبر میں تارکین وطن ہندوستانیوں کی واپسی کے سبب کرایوں میں اضافہ ریکارڈ کیا جائے گا جبکہ ماہ اکٹوبر کے دوران سیاحتی سرگرمیوں میں اضافہ کے سبب دبئی کے فضائی سفر کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ م