ہند ۔ نیوزی لینڈ آج پہلا ونڈے، مہمان ٹیم کیلئے سخت چیلنج متوقع

   

نیپر ۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی سے تاریخ رقم کرنے کے بعد ہندوستان ٹیم کے حوصلے کافی بلند ہیں۔ تاہم یہاں کل نیوزی لینڈ کے خلاف شروع ہونے والی مقابلوں کی ونڈے سیریز میں ہندوستان کے نئے حالات گذشتہ سیریز کی طرح آسان نہیں ہوں گے کیونکہ آسٹریلیا کی بنسبت دوسری میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کرکٹ کے تینوں شعبوں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈ مینگ میں متوازن ہے اور اس نے گذشتہ سیریز میں سری لنکا کو ٹسٹ اور ٹوئنٹی 20 سیریز میں وائیٹ واش کیا ہے۔ ہندوستان ٹاپ آرڈر کے علاوہ مڈل آرڈر میں مہندر سنگھ دھونی نے بھی آسٹریلیا کے خلاف بہتر مظاہرہ کیا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف کل یہاں کھیلے جانے والے پہلے ونڈے میں ہندوستانی بیٹسمینوں کو ٹیم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ، ہینری کی تیز رفتار گیندوں کا سامنا رہے گا۔ ٹاپ آرڈر میں روہت شرما اور ویراٹ کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف بہتر مظاہرہ کیا ہے تاہم شکھردھون آسٹریلیا کے خلاف 3 ونڈے مقابلوں کی سیریز میں خاطرخواہ مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے ہیں اور ان پر نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم کو بہتر شروعات فراہم کرنے کا دباؤ رہے گا۔ پولنگ شعبہ میں جسپریت بمرا کی عدم موجودگی میں بھوبنیشور کمار اور محمد سمیع ہی کلیدی بولرز ہوں گے جبکہ تیسرے فاسٹ بولر کیلئے خلیل احمد، محمد سراج اور شنکر میں کسی ایک کا انتخاب ہوگا جسیا کہ خلیل احمد اور سراج کو ایک ایک موقع دیا گیا تو جس میں وہ ناکام رہے۔ اسپین شعبہ میں کلدیپ یادو اور یوزویندچہل کی شمولیت کا امکان ہے کیونکہ چہل نے گذشتہ مقابلے میں 6 وکٹوں کے حصول کا شاندار مظاہرہ کیا ہے اور آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی عدم موجودگی میں کلدیپ یادو کو شامل کیا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم میں اوپنر مارٹن گپٹل اور کولن میرو ٹیم کو برق رفتار شروعات فراہم کرسکتے ہیں ۔