برسلز ۔ یوروپی یونین نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشمیر کے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدوں پر عمل آوری کیلئے ہوئے اتفاق کا خیرمقدم کیا ہے ۔ یوروپی یونین کی خارجہ امور کی ترجمان نبیلا مصرالی نے کہاکہ یوروپی یونین ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے معاہدہ کا خیرمقدم کرتی ہے اور دونوں ممالک کے جذبہ کے مطابق باہمی میکانیزم کو استعمال میں لانے کے عزم کی ستائش کرتی ہے ۔ ہندوستان اور پاکستان کو علاقائی امن و استحکام کے مفاد میں اہم اقدامات کرنے ہوں گے ۔ دونوں جانب بات چیت شروع کرنے کی ضرورت ہے ۔
