ہند ۔ پاک جنگ بندی کرائی، ٹرمپ نے سعودیہ میں بھی تذکرہ کیا

,

   

ریاض : /13 مئی (ایجنسیز) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 3 روز قبل جنگ بندی کرانے کے متنازعہ دعوے کا آج سعودی عرب میں اعادہ کیا ۔ وہ سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تعاون اور شراکت داری کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ چند روز قبل برصغیر میں 2 نیوکلیائی طاقتوں کے درمیان صورتحال بہت کشیدہ ہوگئی تھی اور اگر حالات مزید بگڑتے تو لاکھوں جانوں کو خطرہ تھا ۔ ان حالات میں ٹرمپ نظم و نسق نے کامیابی سے مداخلت کرتے ہوئے دونوں پڑوسی ملکوں کو جنگ بندی پر آمادہ کیا ۔ انہوں نے دونوں ملک کے قائدین کو سمجھایا کہ تجارت اور ترقی کیلئے کشیدہ صور تحال کو ختم کرنا ضروری ہے ۔