ہند ۔ پاک ورلڈ کپ مقابلے کی تاریخ تبدیل ہونے کا امکان

   

نئی دہلی۔ مینز ونڈے ورلڈ کپ 2023کے لئے ہندوستان اور پاکستان کے میچ کی ممکنہ تاریخ میں تبدیلی پر بحث اس وقت ہونے کا امکان ہے جب بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے عہدیدار اس میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔ 27 جولائی کو قومی دارالحکومت میں ایک میٹنگ میں ریاستی انجمنوں کے اراکین شرکت کریں گے ۔ موجودہ شیڈول کے مطابق، ہندوستان اور پاکستان کا میچ جسے ونڈے ورلڈ کپ کا سب سے ہائی پروفائل میچ سمجھا جاتا ہے، 15 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں مقرر ہے لیکن میچ نوراتری تہوار کے پہلے دن 15 اکتوبر سے بھی ٹکرا رہا ہے اور مقامی پولیس نے بی سی سی آئی کو بتایا ہے کہ اس دن سیکیورٹی کا خیال رکھنا مشکل ہوگا۔ہاں، 2023 ونڈے ورلڈ کپ کے میچوں کی میزبانی کرنے والی ریاستی اسوسی ایشنز کے ساتھ بی سی سی آئی کے عہدیداروں کی میٹنگ کل نئی دہلی میں ہو رہی ہے۔ یہ یقینی طور پر امکا ن ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے ورلڈ کپ میچ کی تاریخ میں ممکنہ تبدیلی کے بارے میں بات چیت ہو گی ، نوراتری کے پہلے دن کے ساتھ تصادم کی وجہ سے یہ تبدیلی ممکن ہے ۔ایک ذریعہ نے کہا ہیکہ یہ بڑی پیشرفت 27 جون کو ممبئی میں 2023 مردوں کے ونڈے ورلڈ کپ کے شیڈول کے اعلان کے تقریباً ایک ماہ بعد ہوئی ہے۔ اگر پاکستان اور ہندوستان کا میچ پہلے سے طے ہوتا ہے تو اس سے ونڈے ورلڈ کپ کے مجموعی شیڈول پر اثر پڑ سکتا ہے۔ موجودہ شیڈول کے مطابق 14 اکتوبر کو ٹورنمنٹ میں ڈبل ہیڈر ڈے ہے۔14 اکتوبر کو دفاعی چمپئن انگلینڈ نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں میچ میں افغانستان سے کھیلے گا، نیز چینائی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں ایک ڈے ، نائیٹ میچ میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔ہندوستان۔ پاکستان مردوں کے ونڈے ورلڈ کپ کے میچ کی تاریخ میں تبدیلی بہت زیادہ شائقین اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز کو متاثر کرے گی، جنہوں نے پہلے ہی احمد آباد کے لیے ایونٹ میں سب سے زیادہ متوقع کھیلوں میں سے ایک کے لیے رہائش اور پرواز کے ٹکٹ بک کر لیے ہیں۔جبکہ ہوٹلس کے تمام کمرے بک ہوچکے ہیں۔