ہند ۔ پاک کشیدگی : مسلم دنشوران کی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات 

,

   

نئی دہلی: جموں وکشمیر کے پلوامہ میں دہشت گردانہ حملہ کے بعد ہند ۔ پاک کے درمیان حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں ۔ ان کشیدہ حالات میں ملک کے نامور دانشور او رمسلم تنظیموں کے ایک وفد نے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقا ت کی ۔ وفد نے ملک کے موجودہ حالا ت پر فکر و تشویش کا اظہا رکیا۔ وفد نے کہا کہ اگر حملے فوری بند ہوئے تو کئی معصوموں کی جان جاسکتی ہے ۔ اس موقع وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ مسلم ممالک بھی ہندوستان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی میں ہندوستان کو مدعو کیا جانا تاریخی قدم ہے ۔ انہوں نے وفد کو تیقن دلایا کہ اگر ملک میں کہیں حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔