ہند ۔ پاک کشیدگی کے پیش نظر پولیس کو سخت چوکسی کا مشورہ

   

Ferty9 Clinic

ڈپٹی چیف منسٹر کا اجلاس، مس ورلڈ کے پیش نظر خصوصی انتظامات ، دفاعی تنصیبات پر اضافی سکیورٹی
حیدرآباد 9 مئی (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا نے ہند ۔ پاک کشیدگی کے پس منظر میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کرتے ہوئے تلنگانہ میں سکیورٹی اور صیانتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ریاستی وزراء جوپلی کرشنا راؤ، پونم پربھاکر، چیف سکریٹری رام کرشنا راؤ، ڈائرکٹر جنرل پولیس جیتندر، ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس مہیش بھاگوت، انٹلی جنس چیف شیودھر ریڈی، حیدرآباد، سائبرآباد اور راچہ کنڈہ کے کمشنرس نے اجلاس میں شرکت کی۔ ریاست میں اہم سیاحتی مقامات کے علاوہ مذہبی مقامات، ایرپورٹس، ریلوے اسٹیشنوں اور بس اسٹانڈس پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ مس ورلڈ مقابلوں کا 10 مئی سے آغاز ہورہا ہے جس میں 109 ممالک کے مندوبین شرکت کررہے ہیں۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے پولیس عہدیداروں کو ہدایت دی کہ مس ورلڈ پروگراموں کے علاوہ مندوبین کے سیاحتی مقامات کے دورے کے موقع پر حفاظتی انتظامات پر توجہ مرکوز کی جائے۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے عہدیداروں سے کہاکہ وہ مس ورلڈ مقابلوں کے اختتام تک گریٹر حیدرآباد کے حدود میں چوکسی برقرار رکھیں۔ دفاعی تنصیبات اور کنٹونمنٹ علاقوں میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ دیگر ریاستوں میں موجود تلنگانہ کے طلبہ اور باشندوں کی بحفاظت واپسی کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے کہاکہ طلبہ کو فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور اُنھیں وقتاً فوقتاً حکام کی جانب سے رہنمائی کی جائیگی۔ حکومت نے تلنگانہ بھون نئی دہلی میں خصوصی کنٹرول روم قائم کیا ہے۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس نے ریاست بھر میں احتیاطی اقدامات کی تفصیلات سے اجلاس کو واقف کرایا۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس نے بتایا جاتا ہے کہ ماک ڈرل کے ذریعہ عوام میں شعور بیداری کی تفصیلات پیش کیں۔ اُنھوں نے کہاکہ ریاست بھر میں کلکٹرس اور ضلع پولیس عہدیدار بھی چوکسی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی نشاندہی کی جارہی ہے۔1