نیویارک ۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) گیلیڈ سائنسز نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں پر بہتر نتائج فراہم کرنے والی دوا تک رسائی کو بڑھانے کے لئے اس نے رواں ہفتے پاکستان اور ہندوستان سے تعلق رکھنے والے 5 عمومی دوا سازوں کے ساتھ نان ایکسکلیوسو لائسنس پیکٹس (معاہدوں) پر دستخط کیے ہیں جس سے انہیں ‘ریمڈیسیور’ دوا کو بنانے اور 127 ممالک میں فروخت کرنے کی اجازت ہے۔
امریکہ، طیارہ بجلی کے تاروں سے ٹکرا کر تباہ
فلوریڈا۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میرامار میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ طیارہ حادثے کے نتیجے میں زخمی شخص کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔بجلی کے تاروں سے ٹکرانے کے بعد طیارے پی اے 34 میں آگ بھڑک اٹھی اور وہ گر کر تباہ ہوگیا۔