ہند ۔ چین تنازعہ : سفارتی سطح کی آج بات چیت

   

نئی دہلی۔ ہندوستان اور چین کے درمیان جمعہ کو لداخ کے متنازعہ مقام سے فوج کو ہٹانے سے متعلق عمل کے طریقہ کار پر غوروخوض کیلئے سفارتی سطح کی پہلی رسمی بات چیت ہوگی۔ اتوار کو لداخ کی کشیدہ صورتحال پر قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوول نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ویڈیو کال کے ذریعہ بات چیت کی تھی جس کے بعد جمعہ کو ورکنگ میکانزم فار کنسلٹیشن اینڈ کوآرڈینیشن آن انڈو ۔ چائنا بارڈر افیرس کے اجلاس میں مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ ورکنگ میکانزم 2012ء میں قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد حقیقی خط قبضہ پر تناؤ کو کم کرنا ہے۔ اس کی قیادت جوائنٹ سیکریٹری (مشرقی ایشیا)وزارتی خارجی اُمور نوین سریواستو اور چین کی وزارتی خارجہ میں ڈائریکٹر جنرل ویو جیانگ گھاؤ کررہے ہیں۔