ہند ۔ چین تنازعہ ٹرمپ ہندوستان کی حمایت نہیں کریں گے : بولٹن

,

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن۔ امریکہ کے سابق قومی سلامتی مشیر جان بولٹن نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ اگر چین اور ہندوستان کے درمیان سرحدی تنازعہ بڑھتا ہے تو اس بات کی کوئی طمانیت نہیں ہے کہ چین کے خلاف صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ ہندوستان کی حمایت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ (بولٹن) نہیں سمجھتے کہ ٹرمپ کو ہند۔ چین کے درمیان پائے جانے والے تلخ تعلقات کے بارے میں پوری معلومات ہے۔