ہند ۔ چین سرحدی تنازعہ ٹرمپ کی پیشکش پر ردعمل

   

نئی دہلی۔ 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج کہا کہ وہ چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ کی پرامن یکسوئی کیلئے سرگرم ہے۔ نئی دہلی کا ردعمل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی پیشکش پر محتاط انداز سے دیا گیا بیان ہے۔ امریکی صدر نے دو بڑے ایشیائی ملکوں کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی ہے تاکہ کئی دہوں سے جاری ان کے تنازعہ کی یکسوئی ہوجائے۔ ترجمان وزارت اُمور خارجہ انوراگ سریواستو نے کہا کہ ہند ۔ چین باہم مشغول ہیں ۔ یہ ردعمل امریکی صدر کی پیشکش کو عملاً مسترد کردینا ہے۔