نئی دہلی : ہندوستان اور چین نے مشرقی لداخ میں ایل اے سی کے پاس بقیہ مسائل کی یکسوئی کیلئے جمعہ کو سیرحاصل سفارتی بات چیت منعقد کی ۔ دونوں ملکوں نے کہا کہ پینگ گانگ جھیل کے شمالی اور جنوبی کناروں پر سے فوجی دستوں کو ہٹالینا چاہئیے بشرطیکہ دونوں طرف سے مثبت پیشرفت ہو ۔ دونوں فریق کشیدگی کو ختم کرنے کوشاں ہیں ۔
