ہند ۔ چین سینئیر فوجی کمانڈرس کے درمیان بات چیت

   

نئی دہلی :۔ وزیر خارجہ جئے شنکر نے کہا کہ مشرقی لداخ میں فوجیوں کی حمل و نقل کو روکنے کے لیے ہند ۔ چین سینئیر فوجی کمانڈرس کے درمیان 9 ویں دور کی بات چیت ہورہی ہے ۔ انہوں نے اپنے دورہ وجئے واڑہ کے دوران کہا کہ اس بات چیت سے کئی توقعات وابستہ ہیں ۔ کیوں کہ یہ ایک نازک مسئلہ ہے ۔ ہماری فوج پر ہی منحصر ہے کہ وہ جغرافیائی طور پر اس علاقہ کے بارے میں کیا پوزیشن لیتی ہے ۔ گذشتہ 5 ماہ سے مشرقی لداخ میں ہندوستان اور چین کے درمیان فوجی کشیدگی پائی جاتی ہے ۔۔