بروسلز ۔ یورپی یونین اور ہندوستان کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر دوبارہ مذاکرات کا سلسلہ شروع کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا گیا ہے۔ برسلز میں یورپی یونین کے کمیشن کے نائب صدر والڈیس ڈومبرووسکس نے ہندوستانی وزیر تجارت پیوش گوئل سے ملاقات کے بعد کہا کہ یہ معاہدہ 2023 کے اواخر تک مکمل ہوجانا چاہیے۔ ای یو اور ہندوستان کے مابین آزاد تجارتی معاہدہ پر مذاکرات گزشتہ نو سالوں سے تاخیر کے شکار ہیں۔ ڈومبرووسکس نے بتایا کہ گزشتہ سالوں میں دونوں فریقوں کے درمیان تجارت کا حجم ایک سو بلین یورو تک پہنچ چکا ہے۔ یورپی یونین ہندوستان کو ایک اعشاریہ چار ارب آبادی اور تیزی سے اقتصادی ترقی کرتے ملک کے طور پر دیکھتا ہے۔ ای یو ہندوستان کا تیسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔