ہنمنت راؤ نے خود کشی کرنے والے کنڈکٹر کے پسماندگان کو 50 ہزار کی امداد دی

   

حیدرآباد ۔ 20 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ نے آج آر ٹی سی رانی گنج ڈپو سے تعلق رکھنے والے کنڈکٹر سریندر گوڑ کی قیامگاہ پہونچ کر پسماندگان کو پرسہ دیا ۔ آر ٹی سی ہڑتال کے آغاز کے بعد حکومت کی جانب سے برطرفی کے اعلان سے دل برداشتہ ہو کر سریندر گوڑ نے پھانسی لے کر خود کشی کرلی تھی ۔ ہنمنت راؤ نے کاروان میں واقع کرایے کے مکان میں مقیم سریندر گوڑ کی بیوہ جیوتی اور بچوں کو اپنی جانب سے 50 ہزار روپیے کی امداد حوالے کی ۔ انہوں نے عدالت کے حکم کے باوجود ملازمین سے بات چیت نہ کرنے پر کے سی آر کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ اس موقع پر پی سی سی سکریٹری یادگیری گوڑ ، یس پی کرانتی کمار ، پی راکیش اور گوردھن ریڈی موجود تھے ۔۔