غلط روٹ ، ٹرپل سواری اور نشے میں ڈرائیونگ سے گریز کرنے کا مشورہ
حیدرآباد ۔ 14 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : کانگریس کے سینئیر قائد سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ نے گاڑی چلانے والوں پر زور دیا کہ وہ اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں ۔ ہنمنت راؤ نے آج موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمیٹ تقسیم کیے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وی ہنمنت راؤ نے کہا کہ حادثات سے بچنے کے لیے ہر موٹر سائیکل سوار کو لازمی طور پر ہیلمیٹ پہننا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ غلط روٹ پر گاڑی چلانا ، ٹرپل سواری کرنا اور نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنا انتہائی خطرناک ہے ۔ اس سے ہر صورت میں اجتناب کیا جائے ۔ ہنمنت راؤ نے کہا کہ ٹریفک قوانین کے بارے میں عوام میں شعور بیدار کرنا ضروری ہے تاکہ قیمتی انسانی زندگی کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے ۔ اس پروگرام میں ڈی سی سی صدر ایم روہیت ، سابق کارپوریٹرس ڈی رام بابو ، نارائن سوامی ، کانگریس کے سینئیر قائد آر لکشمن یادو ، یادگیری گوڑ ، سریکانت گوڑ کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔۔2