حیدرآباد۔ سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت رائو کورونا وائرس کے علاج سے صحتیاب ہوکر آج ہاسپٹل سے ڈسچارج ہوگئے۔ ہنمنت رائو اور ان کی اہلیہ دونوں کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے جس کے بعد انہیں اپولو ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا۔ دونوں ایک ہفتے تک ہاسپٹل میں زیر علاج رہے اور صحتیاب ہونے کے بعد آج قیامگاہ منتقل ہوگئے ۔ ڈاکٹرس نے مزید ایک ہفتے تک آرام کا مشورہ دیا ہے۔
گاوں کی صفائی میں ناکامی،سرپنچ معطل
حیدرآباد ۔ گاوں کو صاف و ستھرا رکھنے اور حفظان صحت کی برقراری میں ناکامی پر سرپنچ کو معطل کردیاگیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع میدک میں پیش آیا جہاں کے کلکٹر کے دھرماریڈی نے صاف صفائی کا گاوں میں مناسب انتظام نہ کرنے پر سرپنچ کو ذمہ دار قراردیتے ہوئے 6ماہ کے لئے معطل کردیا۔ اپنے بیان میں کلکٹر نے کہا کہ منوہر آباد منڈل کے کلاکل گاوں کا سرپنچ ملیشم اپنے رویہ میں تبدیلی میں ناکام رہا۔