ورنگل 29ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)انجمن حیدر ویلفیر سوسائٹی ورنگل کی جانب سے 30ستمبر، بروزجمعہ بوقت صبح 10تا شام 5بجے تک احاطہ درگاہ حضرت عبدالنبی شاہ ؒ ہنمکنڈہ میں ’’ میلادالنبیؐ ڈونیشن کیمپ ‘‘ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ اس ضمن میںصدر انجمن حیدرویلفیر سوسائٹی سید عمر علی شاہ قادری نے بتایا کہ ریڈ کراس سوسائٹی کے تعاون سے اور تمام سیاسی، سماجی، فلاحی ، مذہبی ، سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون سے بلڈ ڈونیشن کیمپ رکھاگیا ہے۔ محمد زبیر غفوری، محمد انور شاہ قادری، محمد رفیق، محمد ساجد، محمد نعیم الدین، محمد توصیف، محمد زید غفوری ، عنایت اس پریس کانفرنس میں موجود تھے۔ اس ضمن میں ریاستی منصوبہ بندی کے نائب صدر بی ونود کمار، ریاستی وزیر ای دیاکررائو، گورنمنٹ چیف وہپ ونئے بھاسکر، ارکان اسمبلی آر میش، این نریندر، چلہ دھرما ریڈی، مولانا خسروپاشاہ، ڈاکٹر انیس احمد صدیقی، ضلع کلکٹر ڈاکٹر بی گوپی، میئر گنڈو سدھارانی، کڈا چرمن سند رراج، ایم جی ایم ہاسپٹل اور ریڈ کراس سوسائٹی کے ذمہ داروں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔