ہنمکنڈہ :جناب عامر علی خان سے جمعیت اہلحدیث کے وفد کی ملاقات

   

ورنگل۔16 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب عامر علی خان ایم ایل سی کے دورہ ورنگل کے موقع پر زکریا فنکشن ہال رائے پورہ ہنمکنڈہ میں منعقدہ ایک پروگرام کے موقع پر جمعیت اہلحدیث ورنگل کے ایک وفد نے جناب سید فاروق احمد امیر جماعت اہلحدیث ورنگل کی قیادت میں ملاقات کی۔جناب عامر علی خان کی ایم ایل سی کی حیثیت سے نامزدگی کے بعد پہلی مرتبہ ورنگل آمد پر انہیں گلدستہ پیش کئے اور تہنیت پیش کی گئی۔اس موقع پر جناب سید فاروق احمد امیر جماعت اہلحدیث ورنگل ،مولانا تہذیب انور امام و خطیب جامع مسجد اہلحدیث ورنگل ،جناب عبدالعمار ،جناب محمد عبدالرشیدذمہ داران جامع مسجد اہلحدیث نرسم پیٹ روڈ ورنگل ،جناب محمد توقیر ،جناب عبدالرحیم ،مولانا صابر نیئرعمری ،جناب صفی الرحمن ،جناب سہیل صدیقی ،خلیل ربانی ایڈوکیٹ اور دیگر احباب موجود تھے۔