ورنگل۔ 27 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر ہنمکنڈہ کی حیثیت سے گریٹر ورنگل میونسپل کمشنر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے چاہت باجپائی کو نامز د کیا گیا۔چاہت باجپائی نے آج شام ضلع کلکٹریٹ ہنمکنڈہ کے کلکٹر چامبر میں اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کرلیا۔فی الحال چاہت باجپائی گریٹر ورنگل میونسپل کمشنر کی حیثیت سے بھی ذائد ذمہ داری سنبھالیں گی۔چاہت باجپائی نے کلکٹر کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرنے کے بعد کلکٹر چامبر میں ضلع اڈیشنل کلکٹر این روی ،ڈسٹرکٹ ریونیو آفیسر وائی وی گنیش ،آر ڈی اوز راتھوڑ رمیش ،ڈاکٹر کنم نارائن کے علاوہ متعدد ضلعی عہدیداروں نے اور تحصیلداروں نے ملاقات اور کلکٹر کو پودے ،گلدستے پیش کرنے مبارکباد پیش کی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔قبل ازیں چاہت باجپائی کلکٹریٹ پہنچنے پر اڈیشنل کلکٹر اور دیگر عہدیداروں نے پرتپاک استقبال کیا۔اسی طرح ہنمکنڈہ کلکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والی سنیہا شبریش کو ضلع محبوب آباد کلکٹر کی حیثیت سے نامزد کیا گیا ہے۔