11لاکھ مالیت کے ٹووہیلر ضبط ۔پولیس کمشنر ڈاکٹر ترون جوشی کی پریس کانفرنس
ورنگل ۔پولیس کمشنر ڈاکٹر ترون جوشی نے کہاکہ رائل انفیلڈ ٹو وہیلر کا سرقہ کرنے والے دو سارقوں کو ہنمکنڈہ پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ملزمین کے پاس سے تقریبا 11لاکھ سے زائد مالیت کے 7ٹووہیلروں کو ضبط کیا گیا ہے ۔پولیس کمشنر نے پولیس کمشنر آفیس کے کانفرنس ہال میں پریس کانفرنس کے دوران تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہاکہ ضلع گنٹور کے پڑگورالہ منڈل کے موضع کونکی سے تعلق رکھنے والا شیخ سیدا ،ضلع نظام آباد کے بودھن سے تعلق رکھنے والا محمد عبدالعارف جو فی الحا ل کمہار پلی مارکٹ ہنمکنڈہ میں قیام پذیر ہیں ۔شیخ سیدا اپنے آبائی گائوں میں کافی مقروض ہوگیا ۔قرضوں کی پابجائی کے لئے اس نے عبدالعارف کے ساتھ ہنمکنڈہ میں رہتے ہوئے پلاسٹک پیپر کا کام کررہے تھے ۔ملنے والی آمدنی نہ کافی ہونے کے سبب وہ ٹووہیلر گاڑیوں کا سرقہ کرنے کا سونچ لیا ۔بغیر لاک شدہ رائل انفیلڈ گاڑیوں کا ہی سرقہ کرتے تھے ۔سرقہ کی وارداتوں پر ہنمکنڈہ اے سی پی جتندر ریڈی نے خصوصی نگاہ رکھی ۔انسپکٹر وینو مادھو بس اسٹیشن کے پاس تنقیح کے دوران ملزمین پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کے دوران انہیں حراست میں لایا گیا اور بعد تحقیقات کے اپنے جرم کا اقبال کیا ۔ملزمین کو پکڑنے میں بہتر مظاہرہ کرنے والے اے سی پی جتندر ریڈی ،انسپکٹر وینو مادھو ،ایس آئی رگھو پتی ،کانسٹیبلس شیواکرشنا ،غوث پاشاہ ،بوسنگ ،ناگیش ،سمن ،اور دیگر پولیس کمشنر نے ستائش کی۔
