حیدرآباد۔ 16 فروری (سیاست نیوز) ہنمکنڈہ میں مقامی افراد نے تین رکنی ٹولی کو دبوچ لیا جب وہ کمسن بچوں کے اغوا کی کوشش کررہے تھے۔ بتایا گیا کہ 11 رکنی ٹولی کمسن بچوں کے اغواء لینے کے مقصد سے ہنمکنڈہ میں سرگرم تھی۔ ٹولی کے تین ارکان کو شبہ کی بنیاد پر عوام نے دبوچ لیا اور پولیس کے حوالہ کیا۔ پرکاش ریڈی پیٹ کے تلنگانہ جنکشن پر ان کو پکڑ لیا گیا جبکہ 9 افراد کی تلاش جاری ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ ٹولی بچوں کو اغوا کرنے کی کوشش کررہی تھی۔ یہ ٹولی کھمم سے اپنا تعلق بتا رہی ہے ۔ پولیس نے تینوں کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ 1