ہنمکنڈہ میں تلگو دیشم پارٹی کا مشاورتی اجلاس

   

Ferty9 Clinic

ایم ڈی رحیم کو ورنگل ویسٹ کا انچارج بنانے مختلف قائدین کی تائید
ورنگل ۔ہنمکنڈہ میں آج تلگو دیشم پارٹی کا حلقہ واری مشاورتی اجلاس گریٹر ورنگل جنرل سکریٹری ایم ڈی رحیم کی صدارت میں منعقد ہوا ۔اس اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ریاستی جنرل سکریٹری و ورنگل پارلیمنٹ مبصر جے ایلیا یادو نے شرکت کی ۔اس موقع پر انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ اسمبلی ورنگل ویسٹ میں پارٹی کو مستحکم کرنے کے لئے تمام ڈویژنس کے قائدین بہتر تال میل کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔ایم ڈی رحیم گریٹر جنرل سکریٹری نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اگر انہیں حلقہ کا انچارج بنایا گیا تو تمام لوگوں کو ساتھ لیکر بہتر طور پر پارٹی کو مضبوط کرنے کے اقدامات کریں گے ۔اس سلسلے میں تلگو دیشم کی جانب سے حلقہ میں کئی ایک پروگراموں کو منعقد کیا گیا ۔تلگو دیشم ریاستی ایس سی سیل نے کہاکہ ورنگل ویسٹ میں ایم ڈی رحیم کے ساتھ کام کرنے کے موقع ملا تھا ایم ڈی رحیم کو انچارج بنایا گیا تو وہ بہتر طور پر پارٹی کے لئے کام کریں گے ۔اس اجلاس میں موجود تمام قائدین نے ایم ڈی رحیم کو حلقہ اسمبلی ورنگل ویسٹ انچارج بنانے کی تائید کی ۔اس پروگرام میں تلگو دیشم قائدین ایشور چاری ،توٹہ رمیش ،منوہر ،وینکٹیشور لو ،ملیش ،اور دیگر قائدین موجود تھے ۔