ہنمکنڈہ میں جلسہ ’’شہریت ترمیمی قانون ، اندیشے تقاضے‘‘

   

ورنگل۔ /4 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا محمد عتیق الرحمن اسعدی ناظم مدرسہ عربیہ حضرت ابوبکر صدیق ورنگل کی اطلاع کے بموجب 6 فبروری بروز جمعرات بعد عشاء مسجد خورد چھوٹی صوبیداری ہنمکنڈہ ورنگل زیرصدارت سید شاہ غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ جلسہ شہریت ترمیمی قانون ، اندیشے اور تقاضے (بعنوان ملک کے موجودہ حالات اور ہماری ذمہ داریاں منعقد ہوگا ۔ اس جلسہ میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ، مولانا خواجہ نذیر الدین سبیلی کے علاوہ مولانا محمد یوسف زاہد مظاہری ، مولانا محمد فصیح الدین قاسمی ، ڈاکٹر انیس احمد صدیقی ، مولانا ہارون رشید قاسمی ، حافظ محمد نصیرالدین حسامی ، مفتی محمد منہاج احمد قیومی ، حافظ سید خواجہ سعید ، مولانا خواجہ عارف الدین ،جناب خالد سعید ، مولانا محمد عبدالعظیم قاسمی ، وہ دیگر شرکت کریں گے ۔ خواتین کیلئے پردہ کا نظم رہے گا ۔