حیدرآباد ۔ 22 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ہنمکنڈہ شہر میں ایک شخص کو دن دھاڑے سڑک پر چاقوؤں سے حملہ کر کے قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس نے بتایا کہ راج کمار ساکن مٹویکنڈا کا چند نامعلوم افراد نے سرے عام چاقوؤں سے حملہ کرتے ہوئے قتل کردیا ۔ قتل کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں ۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ وینکٹیشورلو نے راج کمار جو آٹو ڈرائیور ہے کا قتل کیا ، معلوم ہوا ہے کہ قتل کی وجہ ایک خاتون سے راج کمار کے ناجائز تعلقات تھے جس پر راج کمار اور وینکٹیشورلو کے درمیان بحث ہوئی۔ وینکٹیشورلو نے راج کمار کو خاتون سے دور رہنے کی وارننگ دی جس پر دونوں میں جھگڑا ہوا اور وینکٹیشورلو نے راج کمار پر چاقو سے حملہ کر کے قتل کردیا ۔ پولیس نے مقام واردات پر پہنچ کر نعش کو بغرص پوسٹ مارٹم دواخانہ منتقل کردیا اور مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وینکٹیشورلو کو مقامی افراد نے تعاقب کر کے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالہ کردیا۔ سر عام قتل کی اس سنگین واردات کے بعد علاقہ کی عوام میں خوف و دہشت کا ماحول دیکھا گیا۔ ش