ہنمکنڈہ میں ریڈ کراس سوسائٹی خازن ناگیا کا تعزیتی اجلاس

   

ورنگل ۔ انڈین ریڈ کراس سوسائٹی ورنگل اربن کے زیر اہتمام ریڈ کراس سوسائٹی ورنگل اربن کے خازن ایم ناگیا کے فوت ہونے پر تعزیتی اجلاس کا انعقاد عمل میں لا یا گیا ۔قبل ازیں ریڈ کراس سوسائٹی چیرمین ڈاکٹر وجئے چندر ریڈی اور ریاستی رکن ای وی سرینواس نے ناگیا کی تصویر پر پھول مالا پہنا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔اس موقع پر گورنمنٹ چیف وہپ داسیم ونئے بھاسکر نے بذریعہ فون پر ناگیا کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ ناگیا سے ان کے کئی سال سے قریبی تعلقات ہیں ۔ہر ایک کو خاموش مدد کرنے والی شخصیت تھی ۔ان کی خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا ۔ڈاکٹر وجئے چندر ریڈی نے کہاکہ ناگیا ڈپٹی ایم آر او کی حیثیت سے ریڈ کراس سوسائٹی میں خازن کی حیثیت سے نمایاں خدمات انجام دی ہیں ۔اس موقع پر دیگر ذمہ داروں نے بھی مخاطب کیا۔