حیدرآباد۔ 8 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ڈرگس کنٹرول ایڈمنسٹریشن ہنمکنڈہ زون نے ویلٹیر میں کرانتی میڈیکل اینڈ جنرل اسٹور پر دھاوا کرتے ہوئے ادویات کی میعاد ختم ہونے دوا اور فزیشن کے نمونے جو ڈاکٹرس اپنے مریضوں کو مفت فراہم کرتے ہیں انہیں ضبط کرلیا۔ غیر قانونی طور پر میڈیکل پر فروخت کرنے کی غرض سے رکھی گئی تھی جن کی مالیت تقریباً ایک لاکھ روپے بتائی گئی۔ راجیہ لکشمی اسسٹنٹ ڈائرکٹر ورنگل کی نگرانی میں کرن کمار ڈرگس انسپکٹر نے کارروائی کی۔ کملا سن ریڈی ڈی جی ڈی سی اے نے بتایا کہ ریاست بھر میں ادویات کی غیر قانونی فروخت کا پتہ لگایا جارہا ہے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جو میعاد ختم ہونے والی دوا اور فزیشن کے نمونے فروخت کررہے ہیں۔ ش