ہنمکنڈہ میں 2 فروری کو بی سی گرجنا ، سیاسی انقلاب لانے کی کوشش

   

مظلوم طبقات کو آبادی کے تناسب سے حصہ داری اور انصاف ضروری ، سندر راج یادو کا بیان
ورنگل /30 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بی سی طبقہ کے قائد سندر راج یادو نے بتایا کہ بی سی طبقہ جو نسلوں سے سیاسی ، معاشی اور سماجی طور پر شدید مظلوم ہیں ۔ اب انہیں بااختیار بنانے کیلئے یہ قدم اٹھایا جارہا ہے۔ جس کیلئے 2 فروری کو آرٹس اینڈ سائنس کالج گراؤنڈ صوبیداری ہنمکنڈہ ورنگل میں ( ہلو بی سی چلو ورنگل ) نعرہ کے ساتھ بی سی گرجنا کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ اس گرجنا میں نہ صرف ریاست تلنگانہ بلکہ دیگر ریاستوں سے بھی بی سی طبقات کے قائدین کو گرجنا میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔ سندر راج یادو سابق کاکتیہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی ورنگل چیرمین نے بتایا کہ یہ بی سی طبقات کی سیاسی جنگ کا بگل ہے ۔ بی سی گرجنا جس تمام بی سی ذات پات اور سیاست سے بالاتر ہوکر ایک وسیع مہم میں شرکت کرنے والے ہیں۔ آنے والے دنوں میں بی سی متحدہ طور پر سیاسی برتری حاصل کرتیہ وئے سیاسی انقلاب لانے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کی تحریک میں بی طبقہ کے نوجوانوں نے اپنی جانوں کی قربانی دی لیکن اقتدار کے مزے اعلی ذات کے افراد اٹھارہے ہیں۔ اب کی بار بی سی سرکار، ’’ہمارا ووٹ مت لو اور ہمیں ووٹ بھی مت دو ‘‘انہوں نے کہا کہ حکومتوں کے پاس کتنے جانور ہیں اس کا تو حساب ہے لیکن بی سی طبقہ کی آبادی کا حساب نہیں ۔ ای ڈبلیو ایس ریزروریشن کے تحت اعلی ذات کے افراد نوکیاں حاصل کر رہے ہیں۔ بی سی طبقہ کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے ۔ ہنکنڈہ آرٹس کالج گراؤنڈ میں بی سی گرجنا میں تمام بی سی قائدین بھی شرکت کر رہے ہیں جو سیاست سے بالاتر ہوکر ہے ۔