ہنمکنڈہ میں 8 اکٹوبر کو مرکزی جشن میلاد النبیؐ

   

ورنگل۔ 2؍اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ مولانا خواجہ جعفرالعابدین ناظم مدرسہ جامعہ خیر العلوم ورنگل نے کہاکہ مرکزی میلاد کمیٹی ہنمکنڈہ ورنگل کے زیر اہتمام 27واں سالانہ عظیم الشان جلسہ مرکزی جشن میلاد النبی ؐ 8اکٹوبر 2022،بروز ہفتہ ،بوقت 9بجے شب ،بمقام زکریا فنکشن ہال رائے پورہ ہنمکنڈہ میںزیر نگرانی الحاج سید شفیع احمد صدر مرکزی میلاد کمیٹی انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ انہوں نے آج جامعہ برکاتیہ ہنمکنڈہ میں پریس کانفرنس کو مخاطب کیا۔ انہوں نے کہاکہ اس جلسہ میں مہمان مقرر کی حیثیت سے حضرت علامہ قاری اقبال احمد مر اد آباد ( یوپی ) ،حضرت علامہ مولانا مفتی محمد رمضان حیدر فردوس خانقاہ فردوسیہ جونکا شریف ( جھارکھنڈ ) کے علاوہ مولانا خواجہ جعفر العابدین رضوی ورنگل، مولانا حافظ محمد عرفان قادری حیدر آباد ،مولانا سید مخدوم محی الدین قادری ( بزبان تلگو )، مولانا حافظ محمد تنویر احمد نوری کے خطابات ہونگے۔ قاری مقصود الرحمن عثمانی حیدر آباد کی قرأت ہوگی۔ خواتین کے لئے پردہ کا علیحدہ انتظام رہے گا۔ انہوںنے مزید کہاکہ اسکول و کالج کے مابین مسابقتی مقابلوں میں حصہ لیکر اول ،دوم اور سوم مقام حاصل کرنے والوں کو تمغہ و انعامات سے نوازا جائے گا۔ اس کے علاوہ جامعہ برکاتیہ ہنمکنڈہ سے حفظ قرآن مجید مکمل کرنے والے طلباء و طالبات کو علماء کے ہاتھوں دستار حفظ قرآن مجید عطا کی جائے گی۔ بعد نماز فجر حسب سابق عید میلاد کی خوشی میں لنگر محمدی ؐ کا اہتمام رہے گا اور 9اکٹوبر بروز اتوار کو سرکاری دواخانوںمیں کمیٹی کی جانب سے مریض حضرات کو میوے جات کی تقسیم عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پر جلسہ سے متعلق پوسٹرکی رسم اجرائی عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر کمیٹی کے صدر الحاج سید شفیع احمد، مشیر محمد خورشید ،سکریٹری خواجہ سراج الدین سابق ڈپٹی میئر ،محمد رفیع الدین سراج ،حافظ و قاری محمد افضل علی شاہ ناظم مدرسہ جامعہ برکاتیہ ہنمکنڈہ ،سید مخدوم محی الدین ،خواجہ سراج الدین ،منصور علی ،محمد عبدالماجد ،محمد حبیب الدین قادری ،قادرعلی ،رفیق ،ظہیر الدین ضیاء ،محمد یوسف ،اور دیگر موجود تھے۔