جنسی استحصال کرنے والا سینئیر اسسٹنٹ معطل
حیدرآباد ۔ 13 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : ہنمکنڈہ کلکٹریٹ میں عملہ کے ایک رکن کا مبینہ طور پر ایک خاتون ملازم کی عصمت دری کرنے کا واقعہ حال ہی میں سامنے آیا ہے ۔ ملزم کی شناخت عرفان سہیل کے نام سے کی گئی جو سینئیر اسسٹنٹ اسٹیبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ ہے ۔ مبینہ طور پر گذشتہ کئی سالوں سے کلکٹر میں کام کرنے والی خواتین عملے کو ہراساں کرنے کے الزامات کا بھی سامنا کررہا ہے ۔ اس نے حال ہی میں مبینہ طور پر ایک خاتون ساتھی کے ساتھ عصمت دری کرنے کی کوشش کی ۔ تاہم خاتون فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی اور فوری طور پر پولیس اسٹیشن میں سہیل کے خلاف شکایت درج کرائی ۔ شکایت کی بنیاد پر پولیس نے عرفان سہیل کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کیا اور اس کے خلاف ایس سی ؍ ایس ٹی ایکٹ 1989 کے تحت مقدمہ درج کیا ۔ کلکٹر نے شکایت کی بنیاد پر ملزم کو ملازمت سے معطل کردیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔۔ ش