ورنگل ۔/4نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )راہول گاندھی کانگریس پارٹی قائد کی بھارت جوڑویاترا کے موقع پر تلنگانہ میں آمد پر انکا شاندار استقبال کرنے والوں میں ورنگل کے نوجوان اقلیتی قائد محمد ضمیر الدین نائب صدر ضلع ہنمکنڈہ میناریٹی ڈپارٹمنٹ شامل ہیں انہوں نے راہول گاندھی کے شانہ بہ شانہ پیدل چلتے ہوئے کانگریس پارٹی کے نعرے بلند کررہے تھے۔ ضمیر الدین کانگریس پارٹی میں ایک طویل عرصہ پارٹی کی و سماج کی خاموش انداز میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ورنگل و ہنمکنڈہ کے پسماندہ علاقوں کے غرباء اور سلم علاقوں میں رہنے والوں انہوں ہرممکن خدمت کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ریونت ریڈی ، سابق وزیر وکرم مارک نے راہول گاندھی سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست میں ضمیر الدین کا بھی نام شامل کروایا اور ان سے ملاقات کرنے اور تلنگانہ کے اضلاع کے سیاسی نشیب و فراز سے متعلق واقفیت حاصل کی۔ راہول گاندھی نے کہا کہ نوجوانوں کو پارٹی میں بڑی اہمیت دینے کا ریونت ریڈی کو مشورہ دیا۔ نوجوان ہی اس ملک کی سالمیت اور سیکولرزم کو بچانے کیلئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ قبل ازیں ضمیر الدین نے راہول گاندھی کی شال پوشی اور گلپوشی بھی انجام دی۔ تلنگانہ کے دورہ پر کانگریس پارٹی میں ایک نئی جان پیدا ہورہی ہے۔