ہنومان جینتی مرکزی جلوس کے دوران اشتعال انگیزی

   

بدنام زمانہ بین الاقوامی گینگسٹر لارنس بشنوئی کا پوسٹر لہرایا گیا

حیدرآباد : /2 اپریل (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں جمعرات کو بڑے پیمانہ پر ہنومان جینتی کا مرکزی جلوس نکالا گیا تھا لیکن اس مرتبہ ہندو بنیاد پرست تنظیموں نے زہرافشانی کا ایک نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے بین الاقوامی بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کا پوسٹر ہاتھ میں تھامے ہوئے انتہائی اشتعال انگیز نعرے ’’ آپ کا باپ آرہا ہے ‘‘ لگاکر ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا ۔ جاریہ سال 12.5 کیلو میٹر طویل ہنومان جینتی مرکزی جلوس کا آغاز گولی گوڑہ رام مندر سے ہوا تھا اور جیسے ہی یہ جلوس سلطان بازار کے پاس پہنچنے پر بعض ہندوبنیاد پرست تنظیموں کے کارکنوں نے بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کا پوسٹر لہرا کر اشتعال انگیز نعرے بازی شروع کردی ۔ اس مرتبہ انٹلیجنس ایجنسیوں کو بھی اس حرکت نے حیرت میں ڈال دیا ۔ کیا حیدرآباد پولیس اب ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروئی کرے گی جو بین الاقوامی بدنام زمانہ گینگسٹر کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے شہر کا ماحول بگاڑنے کی کوشش کررہی ہے ۔ اعلیٰ عہدیداروں سے ربط پیدا کئے جانے پر یہ بتایا گیا کہ ویڈیو کی بنیاد پر ان نوجوانوں کی نشاندہی کی جارہی ہے جنہوں نے یہ گینگسٹر کے پوسٹرس تیار کروائے اور ریالی میں شامل کئے ۔ واضح رہے کہ لارنس بشنوئی ایک بین الاقوامی بدنام زمانہ ہندوستانی گینگسٹر ہے جس کا تعلق پنجاب کے ضلع فزلکا سے ہے ۔ بشنوئی گینگ کئی قتل و غارت گری ، ڈرگ ٹریفکنگ اور جبراً وصولی کے واقعات میں ملوث ہے اور 2022 ء میں پنجاب کے مشہور سنگر سدھو موسے والا کے قتل کیس کا ملزم ہے ۔ بشنوئی نیٹ ورک نے سابق میں بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان کو کئی مرتبہ دھمکی دے چکا ہے اور لارنس بشنوئی گینگ بین الاقوامی سطح پر جرائم کے وارداتوں میں ملوث ہے جس کے نتیجہ میں کینیڈا کی حکومت نے اس گینگ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے ۔ ب