ہنومان چالیسہ معاملہ، مہاراشٹرا حکومت گرانے کی کوشش : کھرگے

   

نئی دہلی: امراوتی سے آزاد ایم پی نونیت رانا اور ان کے ایم ایل اے شوہر روی رانا کی گرفتاری کو لیکر بی جے پی اور شیو سینا میں آمنے سامنے ہیں۔ ادھر کانگریس لیڈر ملکارجن کھرگے نے اتوار کو بی جے پی پر بڑا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی نہ کسی طریقپ سے حکومت گرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق کانگریس لیڈر ملکارجن کھرگے نے ماتوشری کے باہر ہنومان چالیسا کے معاملے پر کہا کہ یہ حکومت کو ہراساں کرنے کی کوشش ہے اور انہیں بی جے پی کی حمایت بھی حاصل ہے۔ لوگ اپنے گھر میں بھی ہنومان چالیسہ پڑھ سکتے ہیں، ادھو ٹھاکرے کے گھر کے سامنے کیوں پڑھیں؟ اس کا مطلب یہ ہے کہ کسی نہ کسی طریقے سے وہاں پریشانی پیدا کی جائے اور حکومت کو گرانے کی کوشش کی جائے۔ پولیس اسٹیشن میں رانا جوڑے سے ملنے آنے والے بی جے پی لیڈر کرت سومیا پر مبینہ حملے کے حوالے سے ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔