ہنٹر بائیڈن کے ٹیکس معاملات پر تحقیقات

   

واشنگٹن: امریکی نو منتخب صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے کہا ہے کہ ان کے خلاف مبینہ ٹیکس بے ضابطگیوں کے خلاف باقاعدہ تحقیقات جاری ہیں۔ ہنٹر نے میڈٰیا کو بتایا ہے کہ وفاقی استغاثہ ان کی چینی اور دیگر کمپنیوں کے ساتھ مالی معاملات کی چھان بین کر رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس تحقیقاتی عمل کو غیرجانبدار رکھا جائے گا۔ ادھر جو بائیڈن کی ٹیم نے کہا ہے کہ نومنتخب صدر کو ’اپنے بیٹے پر فخر ہے‘۔ ہنٹر کے ٹیکس معاملات پر تحقیقات ان کے والد کی طرف سے صدارتی امیدوار نامزد ہونے سے قبل سن دو ہزاراٹھارہ میں شروع ہوئی تھیں۔