ہنڈنبرگ رپورٹ معاشی انتشارپیدا کرنے کی سازش: بی جے پی

   

نئی دہلی: بی جے پی نے ہنڈنبرگ کی تازہ رپورٹ کو جھوٹا اور ہندوستان کے خلاف پروپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ کانگریس نے ہنڈنبرگ کے ساتھ مل کر ملک میں معاشی انارکی پھیلانے کی سازش کی ہے ۔سینئر بی جے پی لیڈر اور ایم پی روی شنکر پرساد نے پارٹی کے مرکزی دفتر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں ہنڈنبرگ کی رپورٹ، اس کے وقت اور حقائق پر سوال اٹھاتے ہوئے سخت حملہ کیا۔ پرساد نے کہا کہ ہندنبرگ کے اہم سرمایہ کار جارج سوروس ہیں، جو ہندوستان کے خلاف باقاعدہ پروپیگنڈہ چلاتے ہیں۔ ٹول کٹ والوں کو تو ہندوستان کی ترقی سے کوئی سروکار نہیں ہے ، لیکن ملک پر 55 سال تک حکومت کرنے والی کانگریس پارٹی اورانڈیا اتحاد، ایک منصوبہ بند سازش کے تحت ہنڈنبرگ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ ملک کی اسٹاک مارکیٹ کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کے ساتھ معاشی انارکی پھیلانے کی سازش کی جارہی ہے۔ تیسری بار اقتدار سے محرومی کے بعد کانگریس ،اپوزیشن اتحاد کے قائدین اوران کے حامیوں نے معاشی نراج کا ماحول پیدا کرنے کوشاں ہیں ۔
کی اور اقتصادی عدم استحکام لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس ہنڈنبرگکی رپورٹ اسی تناظر میں سامنے آئی ہے ۔ یہ رپورٹ ہفتہ کو آتی ہے اور اتوار کو اس پر شور و غوغا پیدا کیا جاتا ہے ، تاکہ پیر کو ملک کی کیپٹل مارکیٹ کو غیر مستحکم کیا جا سکے ۔