ٹیگوسیگلپا۔ ہنڈوراس کے سابق صدر جوآن اورلینڈو ہرنینڈز کو منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرکے امریکہ کے حوالے کردیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق امریکہ میں ہونے والی عدالتی کارروائی میں انہیں منشیات کی سمگلنگ کے الزامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس سال کے شروع میں قدامت پسند رہنما کے عہدہ چھوڑنے کے بعد سے ان کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی تھی تھی۔ امریکہ کے محکمہ برائے انسداد منشیات کا ایک طیارہ ہنڈوراس کے دارالحکومت کے ہوائی اڈے سے اڑا،جس میں ہرنینڈز کو سوار کیا گیا تھا۔