ریاض ۔ ریاض پولیس نے ہنڈی کا کاروبار کرنے والے 5 بیرونی ممالک کے افراد کوگرفتارکیا ہے۔ ان کے قبضے سے 18 لاکھ ریال ضبط ہوئے ہیں۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدیس نے کہا ہے کہ گرفتار شدگان یمنی شہری ہیں، یہ لوگ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔گرفتار شدگان دو فرضی تجارتی اداروں کے بینک اکاؤنٹ سے خطیر رقوم بیرون ملک منتقل کیا کرتے تھے۔فرضی تجارتی اداروں کا مالک ان کے ساتھ ملوث ہے جو ان کی رقوم کو قانونی تحفظ فراہم کر رہا تھا۔ترجمان کے نے کہا ہے کہ ریاض شہر میں گروہ کے افراد نے دو ٹھکانے رکھے ہوئے تھے۔